اسمبلی میں اظہارخیال کے موقع پر ٹی وی اسکرین پر نہ دکھانے کی ہریش راو کی شکایت
حیدرآباد, 27 جولائی (ہ س)سابق وزیروبی آرایس لیڈرہریش راؤ نے تلنگانہ بجٹ پراسمبلی میں بحث کے دوران دلچسپ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اسمبلی میں اظہار خیال کریں تو انہیں اسکرین پر دکھایاجائے۔بی آر ایس لیڈرنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایوان میں
اسمبلی میں اظہارخیال کے موقع پر ٹی وی اسکرین پر نہ دکھانے ہریش راو کی شکایت


حیدرآباد, 27 جولائی (ہ س)سابق وزیروبی آرایس لیڈرہریش راؤ نے تلنگانہ بجٹ پراسمبلی میں بحث کے دوران دلچسپ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اسمبلی میں اظہار خیال کریں تو انہیں اسکرین پر دکھایاجائے۔بی آر ایس لیڈرنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایوان میں اظہارخیال کرتے ہیں توکیمرے کا رخ ان کی طرف نہیں ہوتاہے۔ حال ہی میں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے انہیں کیمروں میں نہیں دکھایا گیا۔ ان کے جانشین یہاں ایسا نہ کریں۔ ہریش کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے سپیکر جی پرساد نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ سب کو کیمرے پر دکھا رہے ہیں۔ کوئی امتیاز نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande