عدالت میں پیشی کے دوران بدنام زمانہ مجرم پر فائرنگ ، ایک بدمعاش گرفتار
گوپال گنج ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے گوپال گنج سول کورٹ میں جمعہ کے روزدن دہاڑے بدمعاشوں نے فائرنگ کی۔ جس میں پیشی کے لئے آیا بدنام زمانہ مجرم وشال سنگھ کو گولی لگی ۔ ٹاؤن تھانہ کے بھوجپوروا گاؤں کے گلاب حسین عدالت میں آئے تھے۔ جیسے ہی وہ عدا
عدالت میں پیشی کے دوران بدنام زمانہ مجرم پر فائرنگ ، ایک بدمعاش گرفتار


گوپال گنج ، 18 اکتوبر (ہ س)۔

بہار کے گوپال گنج سول کورٹ میں جمعہ کے روزدن دہاڑے بدمعاشوں نے فائرنگ کی۔ جس میں پیشی کے لئے آیا بدنام زمانہ مجرم وشال سنگھ کو گولی لگی ۔

ٹاؤن تھانہ کے بھوجپوروا گاؤں کے گلاب حسین عدالت میں آئے تھے۔ جیسے ہی وہ عدالت احاطے میں پہنچا تو بدمعاشوں نے فائرنگ کردی اور اس کے پیٹ میں گولی لگی۔ زخمی کو صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لیے گورکھپور ریفر کر دیا اور معاملے کی جانچ کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔

اس معاملے میں ایک بدمعاش کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے پاس سے ایک پستول اور دو کارتوس برآمد ہوئے ہیں، ایس پی اودھیش ڈکشٹ نے بتایا کہ بدمعاشوںنے بدنام زمانہ مجرم وشال سنگھ پر فائرنگ کی ہے۔ اس معاملے میں ایک مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جلد ہی اس کا پتہ چل جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande