نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دوسرے دن خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم ڈاو جونز فیوچرز فی الحال فائدہ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد یورپی بازار بھی ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ آج ایشیا میں بھی ملا- جلا کاروبار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ٹیک شیئروں میں کمی کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو قائم رہا، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.51 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,399.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 160.69 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد گر کر گزشتہ سیشن کا کاروبار 17,181.72 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز فی الحال 146.90 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 40,081.97 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
یورپی مارکیٹ بھی گزشتہ سیشن کے دوران دباو کا شکار رہے ۔ تاہم آخری لمحات کی خریداری کے باعث ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 8,186.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب، سی اے سی انڈیکس نے 1.17 فیصد گرکر گزشتہ سیشن کے ٹریڈنگ کا اختتام 7,427.02 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس 0.48 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 18,298.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا -جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 6 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 3 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس آج 778.15 پوائنٹس یعنی 3.40 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 22,093.69 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.12 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,496.28 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 2,881.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری طرف گفٹ نفٹی 137.50 پوائنٹس یعنی 0.56 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,593 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 37,917.72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 17,033.91 پوائنٹس کی سطح پر، کوسپی انڈیکس 0.62 فیصد کی اچھال کے ساتھ 2,727.33 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.63 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1,299.75 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 7,275.33 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد