نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کا کاروبار فائدہ کے ساتھ شروع ہوا۔ حالانکہ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے شیئر بازار کچھ دیر کے لیے سرخ نشان میں آ گیا، لیکن اس کے فوراً بعد ہی خرید شروع ہونے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے بحال ہو کرسبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.17 فیصد اور نفٹی 0.15 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں اپولو ہاسپٹل، ایشین پینٹس، بھارت الیکٹرانکس، انفوسس اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر 4.11 فیصد سے لیکر 0.93 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ایکسس بینک، ٹرینٹ لمیٹڈ، سن فارماسیوٹیکل، ایٹرنل اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر 1.12 فیصد سے لیکر 0.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,392 شیئروں میں ایکٹ ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,537 شیئر منافع کما کر سب نشان میں جبکہ 855 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سب نشان میں برقرار ہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 12 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 31 شیئر سرخ نشان میں اور 19 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 79.20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,685.66 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے انڈیکس چند لمحوں کے لیے سرخ نشان میں گر کر 83,597.51 پوائنٹس پر آگیا۔ حالانکہ اس کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری شروع کردی جس کی وجہ سے انڈیکس میں تیزی آگئی۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان سینسیکس 142.07 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,748.53 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای نفٹی نے بھی آج 34.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 25,551.35 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی سرخ نشان میں گر کر 25,513.80 پوائنٹس پر آگیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد شروع ہونے والی خریداری کی وجہ سے اس نے تھوڑی دیر میں دوبارہ سرخ نشان میں اپنی جگہ حاصل کرلی۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی 38.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,555.70 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن