کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر مسلسل چوتھے ماہ سستا، قیمت میں 58 روپئے 50 پیسے کی کمی
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے آج 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر سستا کر دیا۔ تاہم گھریلو استعمال کے لیے استعمال ہونے والے 14.2 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گیس کی قیمت طے کرنے کے لیے ہ
کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر مسلسل چوتھے ماہ سستا، قیمت میں 58 روپئے 50 پیسے کی کمی


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے آج 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر سستا کر دیا۔ تاہم گھریلو استعمال کے لیے استعمال ہونے والے 14.2 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گیس کی قیمت طے کرنے کے لیے ہر ماہ کے آغاز میں نظرثانی کے بعد آج کمرشل گیس کی قیمت میں 58 روپے 50 پیسے فی سلنڈر تک کی کمی کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل چوتھے ماہ کمرشل گیس سلینڈر کی قیمت میں کمی کی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد اب دہلی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کے لیے 1,665 روپے ادا کرنے ہوں گے، جب کہ جون میں اس کی قیمت 1,723.50 روپے تھی۔ مئی میں اس سلنڈر کے لیے 1,747.50 روپے، اپریل کے مہینے میں 1,762 روپے اور اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں 1,803 روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔ اس طرح مارچ کے بعد اب تک 19 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 138 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کے بعد کولکتہ میں اس کی قیمت اب 1,826 روپے سے کم ہو کر 1,769 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح ممبئی میں آج سے یہ سلنڈر 1,674.50 روپے کے بجائے 1,616 روپے میں دستیاب ہے۔ چنئی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت 1,881 روپے سے کم ہو کر 1,823.50 روپے ہو گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ چند ماہ سے مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں بھی 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔ رواں مالی سال اپریل کے مہینے میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے فی سلنڈر، مئی کے مہینے میں 14.50 روپے فی سلنڈر اور جون کے مہینے میں 24 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی۔ تاہم اپریل سے قبل مارچ میں کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande