ممنون قوم نے کارگل کے جنگجووں کو یاد کیا، صدر جمہوریہ مرمو نے خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کارگل دیوس کی سلور جوبلی پر ہندوستانی فوج کے جنگجوو¿ں کی بہادری اور شجاعت کو یاد کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا،”کارگل وجے دیوس ہماری مسلح افواج کی بے مثال ہمت اور غیر معمولی بہادری کے تئیں ممن
Grateful nation remembers Kargil warriors, President tribute


نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کارگل دیوس کی سلور جوبلی پر ہندوستانی فوج کے جنگجوو¿ں کی بہادری اور شجاعت کو یاد کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا،”کارگل وجے دیوس ہماری مسلح افواج کی بے مثال ہمت اور غیر معمولی بہادری کے تئیں ممنون قوم کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع ہے ۔1999 میں کارگل کی چوٹیوں پر مادر ہند کی حفاظت کرتے ہوئے عظیم قربانی دینے والے ہر سپاہی کو میں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور ان کی مقدس یادوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ تمام اہل وطن ان کی قربانی اور بہادری سے ترغیب حاصل کریں گے۔ جے ہند!جے بھارت !'

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج نے 26 جولائی 1999 کو کارگل جنگ جیت کر پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے تھے۔ یہ جنگ تقریباً دو ماہ تک لڑی گئی۔ ابتدا میں اسے پاکستان کی جانب سے دراندازی سمجھا گیا لیکن لائن آف کنٹرول پر سرچ آپریشن کے بعد پاکستان کی منصوبہ بند حکمت عملی سامنے آ ئی۔ بھارتی فوج کو معلوم ہوا کہ حملے کی منصوبہ بندی بڑے پیمانے پر کی گئی تھی۔ اس جنگ میں بھارت نے اپنے کئی بہادر جنگجووں کو بھی کھو دیا اور ان کی عظیم قربانی ملک کے لیے ایک مثال بن گئی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande