کینرا بینک نے پہلی سہ ماہی میں 3,905 کروڑ روپے کا منافع کمایا
جون میں بینک کا خالص منافع 10 فیصد بڑھ کر 3,905 کروڑ روپے ہو گیا نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ پبلک سیکٹر کینرا بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اپریل-جون سہ ماہی میں بینک کا منافع 10 فیصد بڑھ کر 3,9
Canara bank


جون میں بینک کا خالص منافع 10 فیصد بڑھ کر 3,905 کروڑ روپے ہو گیا

نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔

پبلک سیکٹر کینرا بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اپریل-جون سہ ماہی میں بینک کا منافع 10 فیصد بڑھ کر 3,905 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔ پچھلے مالی سال 2023-24 کی اسی سہ ماہی میں بینک کو 3,535 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔ کینرا بینک نے جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں بتایا کہ پھنسے قرض میں کمی آنے سے بینک کا منافع بڑھا ہے۔ بینک کے مطابق اپریل جون سہ ماہی میں اس کی کل آمدنی بڑھ کر 34,020 کروڑ روپے ہوگئی، جب کہ اس سے پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ 29,823 کروڑ روپے تھی۔ اس دوران، بینک کی سود کی آمدنی بڑھ کر28,701 کروڑ روپے تک بڑھ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 25,004 کروڑ روپے تھی، بینک کے مطابق، اس کی خالص سود آمدنی چھ فیصد بڑھ کر 9,166 کروڑ روپے ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ 8,666 کروڑ روپے تھی۔ بینک کا خالص سود کا مارجن (این آئی ایم) 3.05 فیصد سے کم ہو کر 2.90 فیصد ہو گیا ہے۔ کینرا بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے ستیہ نارائن راجو نے کہا کہ مستقبل میںاین آئی ایم میں بہتری کی توقع ہے، جو 2.95 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں مالی سال میں 8,500 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کی منظوری دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande