پارلیمنٹ  کی سیکورٹی میں تساہلی معاملے میں ضمنی چارج شیٹ داخل، اگلی سماعت 2 اگست کو
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ دہلی پولس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کے تساہلی کے معاملے میں یہاں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے مقدمے کی اگلی سماعت 2 اگست کو کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام ملزما
Patiala House Court


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ دہلی پولس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کے تساہلی کے معاملے میں یہاں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے مقدمے کی اگلی سماعت 2 اگست کو کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام ملزمان کی عدالتی تحویل میں 2 اگست تک توسیع کر دی۔ آج سماعت کے دوران دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 13 کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری مل گئی ہے۔ دہلی پولیس نے 7 جون کو پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

دہلی پولیس نے منورنجن ڈی، للت جھا، امول شندے، مہیش کماوت، ساگر شرما اور نیلم آزاد کے خلاف یو اے پی اے کی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے داخل کی گئی پہلی چارج شیٹ تقریباً ایک ہزار صفحات کی ہے۔ 24 مئی کو عدالت نے دہلی پولیس کو اس معاملے کی تحقیقات کے لئے مزید 13 دن کا وقت دیا تھا۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande