نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کونگکل سنگما نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
قابل ذکر ہے کہ کونراڈ کونگکل سنگما نے 7 مارچ 2023 کو دوسری بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کے بیٹے ہیں۔ وہ میگھالیہ کی آٹھویں قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے، جہاں انہوں نے مغربی گارو ہلز ضلع کے سیلسیلا اسمبلی حلقے کی نمائندگی کی۔ 2008 میں وہ میگھالیہ کے سب سے کم عمر وزیر خزانہ بھی بنے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ