چترکوٹ میں ڈی سی ایم اور پک اپ کے تصادم میں پانچ کی موت، چھ زخمی
چترکوٹ، یکم جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے چترکوٹ ضلع کے رائے پورہ تھانہ علاقے کے تحت جھانسی-مرزا پور قومی شاہراہ پر بھکھروار موڑ کے قریب بینڈ پارٹی لے جانے والی ایک پک اپ گاڑی اور ڈی سی ایم ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گ
چترکوٹ میں ڈی سی ایم اور پک اپ کے تصادم میں پانچ کی موت، چھ زخمی


چترکوٹ، یکم جون (ہ س)۔

اتر پردیش کے چترکوٹ ضلع کے رائے پورہ تھانہ علاقے کے تحت جھانسی-مرزا پور قومی شاہراہ پر بھکھروار موڑ کے قریب بینڈ پارٹی لے جانے والی ایک پک اپ گاڑی اور ڈی سی ایم ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ چھ لوگ زخمی ہوئے، جنہیں سی ایچ سی رام نگر میں داخل کرایا گیا۔ شدید زخمیوں کو پریاگ راج ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ اتوار کو دوپہر تقریباً 12 بجے ایک ڈی سی ایم جو کاروی سے پریاگ راج جا رہا تھا۔ پھر بھکھروار موڑ کے قریب ڈی سی ایم ایک پک اپ گاڑی سے ٹکرا گیا۔ یہ پک اپ گاڑی شادی کی بارات سے مو¿ سے کاروی کی طرف لوٹ رہی تھی۔ اس حادثہ میں رامو ساہو ولد بابولال ساکنہ بلہورا اور درگا ولد برجاون ساکن شیو رتن کا ڈیرہ تھانہ مو¿ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ بچہ ولد کھودو رام، کنین ولد دلاور ساکنہ بلہوڑہ اور سنترام ولد کھنی لال ساکنہ سکوہ تھانہ مو¿ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بھیان ولد راجو ساکن ساکھووا تھانہ مو¿، شانتی بھان ولد گوپال ساکنہ پہاڑی تھانہ رائے پورہ، عمران ولد بشیر ساکنہ کنڈا ضلع پرتاپ گڑھ، ہیرو مالوی ولد حبیب علی، صادق ولد ناتھو ساکن دیودھا تھانہ رائے پورہ اور دودھناتھ ولد چنی لال تھانہ رائی پورہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں پریاگ راج کے سواروپرانی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس خوفناک سڑک حادثے میں کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اسپتال میں چھ افراد کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیا اور تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹایا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پک اپ ڈرائیور سو گیا اور ڈی سی ایم سے ٹکرا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے، جنہیں علاج کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقائی ایم ایل اے اویناش چندر دویدی نے موقع پر پہنچ کر واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور متوفی کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کو سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے بہتر علاج کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande