جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بغیر خلل جاری
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بغیر خلل جاری جموں، 3 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ٹریفک پو
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بغیر خلل جاری

جموں، 3 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کو جموں اور سرینگر کے درمیان دونوں جانب سے سفر کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ بھاری گاڑیوں کو صرف سرینگر سے جموں کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی صورتحال قابو میں ہے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے جاری ہے۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ دورانِ سفر ٹریفک اصولوں کی سختی سے پابندی کریں، اپنی لین میں چلیں اور تیز رفتاری یا اوورٹیک کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی ممکنہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔

محکمہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ موسم یا سڑک کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کر سکیں اور کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

ادھر راجوری اور پونچھ اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والی مغل روڈ پر بھی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande