برلن، 15 جولائی ( ہ س)۔ ہسپانوی فٹ بال ٹیم کے اٹیکر لامین یامال کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے سب سے کم عمرمرد فٹبالر بن گئے ہیں۔ وہ یورو 2024 کے فائنل میں اسپین کی ٹیم کا حصہ رہے ۔ یورو 2024 کے فائنل میچ میں اسپین نے اولمپیا اسٹیڈیم برلن میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔
فی الحال، یامال کی عمر 17 سال اور 1 دن ہے اور انہوں نے لیجنڈری فٹ بالر پیلے کا کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے والے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
1958 میں، پیلے ورلڈ کپ کے فائنل میں شامل تھے، جب برازیل نے اسٹاک ہوم میں سویڈن کو 5-2 سے شکست دے کر مایاناز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ انہوں نے سویڈن کے خلاف اس فائنل میں دو گول کیے تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیکو ولیمز اور مائکل اویارزابل کے گول کی بدولت اسپین نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر یورو 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اسپین نے ریکارڈ چوتھی مرتبہ یورپی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسپین ٹورنامنٹ کے 2024 ایڈیشن میں ناقابل شکست رہا اور اس نے باوقار ٹرافی اپنے نام کی۔ ادھر دو مرتبہ فائنل ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا یورو ٹرافی جیتنے کا انتظار مزید بڑھ گیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد