پی ایم مودی کے مدعا اٹھانے کے بعد روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی ہوگی وطن واپسی
پی ایم مودی کے مدعی اٹھانے کے بعد روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی ہوگی وطن واپسی


پی ایم مودی کے مدعا اٹھانے کے بعد روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی ہوگی وطن واپسی

ماسکو، 10 جولائی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے یہ مسئلہ اٹھائے جانے کے بعد، ماسکو روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے ہندوستانی شہریوں کی بھرتی روکنے کے لیے تیار ہے، جس سے ان کی بحفاظت وطن واپسی کا راستہ کھل گیا ہے۔ روس نے بھارت کا مطالبہ مان لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی غیر رسمی ملاقات کے دوران اس مسئلے کو نمایاں طور پر اٹھایا تھا۔

خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ روسی فریق نے وعدہ کیا ہے کہ جلد ہی تمام ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج سے فارغ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ان ہندوستانی شہریوں کو جلد فارغ کرنے کا معاملہ زوردار طریقے سے اٹھایا جنہیں گمراہ کرکے روسی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔کواترا نے کہا کہ دونوں فریق اس بات پر کام کریں گے کہ ہندوستانیوں کو کتنی جلدی وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کواترا نے کہا کہ ہندوستان کا اندازہ ہے کہ روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے اس کے شہریوں کی تعداد تقریباً 35 سے 50 ہے، جن میں سے 10 کو پہلے ہی واپس لایا جاچکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Anzar Hassan / Mohammad Shahzad


 rajesh pande