ہریدوار کے لبرہیڑی میں ووٹنگ کے دوران دو فریقوں میں فائرنگ، کشیدگی، پولیس فورس تعینات
ہریدوار، 10 جولائی (ہ س)۔ ہریدوار ضلع میں منگلورو اسمبلی ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کا عمل آج صبح تمام 132 بوتھوں پر ایک ساتھ شروع ہوا۔ اسی دوران لبرہیڑی گاوں میں ووٹنگ کو لے کر دو برادریوں کے درمیان جھگڑے کی خبر ہے۔ دونوں برادریوں کے لوگوں میں نہ صرف لاٹھ
Firing between 2 communities in voting in Libbarheri


ہریدوار، 10 جولائی (ہ س)۔ ہریدوار ضلع میں منگلورو اسمبلی ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کا عمل آج صبح تمام 132 بوتھوں پر ایک ساتھ شروع ہوا۔ اسی دوران لبرہیڑی گاوں میں ووٹنگ کو لے کر دو برادریوں کے درمیان جھگڑے کی خبر ہے۔ دونوں برادریوں کے لوگوں میں نہ صرف لاٹھی -ڈنڈے چلے بلکہ فائرنگ بھی ہوئی۔ اس سے گاوں میں کشیدگی پھیل گئی۔

منگلور تھانہ علاقہ کے لبرہیڑی گاوں میں پیش آئے اس واقعہ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کانگریس امیدوار قاضی نظام الدین زخمیوں کو اسپتال لے گئے۔ موقع پر پہنچے منگلور کوتوالی انچارج امرچند شرما کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔ گاوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Shahzad


 rajesh pande