اے ایم یو میں مختلف کلبوں کے صدور کا تقرر
علی گڑھ, 30 دسمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر نے یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری کی سفارش پر مختلف کلبوں کے صدور مقرر کئے ہیں۔ شعبہ کامرس کے پروفیسر محمد شمیم کو ہائکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی پولی ٹیکنک
پروفیسر شمیم


علی گڑھ, 30 دسمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر نے یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری کی سفارش پر مختلف کلبوں کے صدور مقرر کئے ہیں۔ شعبہ کامرس کے پروفیسر محمد شمیم کو ہائکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے الیکٹریکل انجینئرنگ سیکشن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد سرفراز عالم کو رائیڈنگ کلب کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسر اعظم (شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری) ٹینس کلب کے صدر ہوں گے، جبکہ شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ڈاکٹر معراج الدین فریدی کو ایتھلیٹکس کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande