دھارواڑ ضلع میں بس اور بائک کے تصادم میں دو کی موت، بچہ شدید زخمی
ہبلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ کرناٹک کے دھارواڑ ضلع کے ہبلی تعلقہ میں گتھی-انکولہ قومی شاہراہ پر انچیٹگیری گاو¿ں کے قریب ایک بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ دو موٹر سائیکل سواروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بس کو قبضے
دھارواڑ ضلع میں بس اور بائک کے تصادم میں دو کی موت، بچہ شدید زخمی


ہبلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ کرناٹک کے دھارواڑ ضلع کے ہبلی تعلقہ میں گتھی-انکولہ قومی شاہراہ پر انچیٹگیری گاو¿ں کے قریب ایک بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ دو موٹر سائیکل سواروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا ہے۔ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور متوفی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گتھی-انکولہ قومی شاہراہ پر ایک بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ایک آنے والی بائک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ہبلی دیہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ متوفی کی شناخت اور اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande