
ڈاکٹر محمد بلال نے قومی کانفرنس میں پہلا انعام حاصل کیا
علی گڑھ،30 دسمبر (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں سال آخر کے جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر محمد بلال نے اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ معالجات کے زیر اہتمام منعقدہ قومی کانفرنس میں پوسٹر پرزنٹیشن کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔
ڈاکٹر بلال کو ان کے پوسٹر بعنوان ”غذائی فائبر بطور پریونٹیو میڈیسن“ کے لئے یہ اعزاز ملا۔ یہ پوسٹر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹر علی جعفر عابدی کی نگرانی میں تیار کیا گیا، جس میں خصوصاً عوامی صحت میں غذائی فائبر خاص طور سے ایسبغول کے حفاظتی کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اس مطالعے میں یونانی طب کے قدیم تصورات کو جدید نیوٹراسیوٹیکل تحقیق کے معاصر شواہد کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم نے اس کامیابی پر ڈاکٹر محمد بلال کو مبارکباد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ