مراٹھواڑہ اور ودربھ کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس
ہنگولی ضلع کے پانچوں تعلقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،۔زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کا اکھاڑا بالاپور
Earthquake tremors in Marathwada and Vidarbha districts


مراٹھواڑہ اور ودربھ کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں

میں خوف وہراس

اورنگ آباد، 10 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ اور ودربھ خطے کے اضلاع

ہنگولی، اورنگ آباد، ناندیڑ، پربھنی اور واشیم میں زلزلے کے ہلکےجھٹکے محسوس کیے

گیے۔ اورنگ آباد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ

سیل سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، آج صبح 7.15 بجے ہنگولی ضلع کے کلمنوری

میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ مذکورہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے ناندیڑ، پربھنی،

واشیم اور اورنگ آباد وغیرہ اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔

اورنگ آباد ضلع کے تحصیلدار

(دیہی )کی طرف سے دی گئی رپورٹ کے مطابق گھاریگاؤں ایکتونی، فرولا، پنڈھارے

پمپلگاؤں، پمپری راجہ، اڈگاؤں خورد کے دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے

گئے، جب کہ پٹیھن تعلقہ کے پچوڈ، ویہامندوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

گاوں اور دیہاتوں میں سرکاری متعلقہ اہلکار اور منڈل اہلکار معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق،ہنگولی ضلع کے پانچوں تعلقوں میں

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کا اکھاڑا بالاپور

تھا، صبح ساڑھے سات بجے زوردار جھٹکا لگا، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ہنگولی

ضلع کے ہنگولی، اوندھا ناگناتھ سینگاؤں کلمنوری وسمت تعلقہ میں زلزلے کے شدید

جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / NISAR AHMED KHAN / Mohammad Shahzad


 rajesh pande