پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنی، اس کے ایٹمی بم ہم پر بھی گریں گے۔۔۔۔۔ فاروق عبداللہ
سرینگر، 06 مئی (ہ س)۔ سابق وزیر اعلیٰ اور این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنی، اس کے ایٹمی بم ہم پر بھی گریں گے۔۔۔۔۔ فاروق عبداللہ


سرینگر، 06 مئی (ہ س)۔ سابق وزیر اعلیٰ اور این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان ''پی او کے کو ہندوستان میں ضم کر دیا جائے گا'' پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں اور اس کے پاس ایٹمی بم بھی ہیں، جو ہم پر ہی گریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر دفاع یہ کہہ رہے ہیں تو ہمیں اس حوالے سے آگے بڑھنا چاہئے کہ انہیں کون روک رہا ہے اور پھر ہم کون ہیں انہیں روکنے والے۔ لیکن یاد رہے کہ پاکستان بھی چوڑیاں نہیں پہنتا۔ پاکستان کے پاس بھی ایٹمی بم ہیں اور وہ ایٹمی بم جموں و کشمیر یعنی ہم پر ہی گرے گا۔ دوسری جانب عبداللہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو سب سے پہلے جموں و کشمیر خطے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں پی او کے کو ہندوستان کے ساتھ ضم کرنے سے کوئی نہیں روک رہا ہے۔ سب سے پہلےتمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔ ہندوستھان سماچار /سلام


 rajesh pande