ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی 'گرین وارئرس 2.0' مہم کا آغاز
کارپوریٹ اورکاروباری برادری کو ان کی’پائیدار منتقلی‘ سفر کے بارے میں اشتراک کے لئے مدعوکیا نئی دہلی
ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی 'گرین وارئرس 2.0' مہم کا آغاز


کارپوریٹ اورکاروباری برادری کو ان کی’پائیدار منتقلی‘ سفر کے بارے میں اشتراک کے لئے مدعوکیا

نئی دہلی، 06مئی (ہ س)۔

شمال اور شمال مغربی دہلی کی تقریباً 70 لاکھ آبادی کو بجلی سپلائی کرنے والی سرکردہ کمپنی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے پائیداری کے بارے میں بیداری بڑھانے کی اپنی پہل ’گرین واریرس 2.0‘ مہم کا دوسرا ایڈیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی اور زمین پر اس کے منفی اثرات کے پیش نظر یہ مہم دہلی این سی آرمیں سرگرم کارپوریٹ، اسٹارٹ اپس، ایس ایم ای اورکاروباری یونٹوں کو سبزتوانائی اپنانے، پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کواپنی سطح پرنافذ کرنے کے اپنے سفرکے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے دعوت دیتا ہے۔ یہ مہم ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کی ’ارجا ارپن‘ پہل کے مطابق ہے جو لوگوں اوراداروں کوبجلی کی بچت کرنے والی مصنوعات اور خدمات کااستعمال کرکے ذمہ داری کے ساتھ بجلی کی کھپت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں زیادہ سرسبز مستقبل کے لیے پائیدار طرز زندگی کا انتخاب کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مہم میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد اپنی ویڈیو اندراجات (زیادہ سے زیادہ دورانیہ – 2

منٹ) جمع کروا سکتے ہیں ، جس کے ذریعے وہ اپنے کاروبار اور تنظیموں کی سطح پرنافذ العمل تمام ماحول دوست اور پائیدار کوششوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جو کہ ملک کے خالص صفر ہدف کے مطابق ہیں۔اس پہل کے بارے میں گنیش سری نواسن،سی ای اوٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے کہا کہ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل میں اہم پائیداری کے لیے کافی مضبوطی کے ساتھ اپنے عزائم کوجاری رکھے ہوئے ہیں اورہماری کوشش ذمہ داری کے ساتھ بجلی کی کھپت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے بھی کمیونٹیز کی خوشحالی کوفروغ دیتے ہیں۔ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی’گرین وارئرس‘ مہم کے شروعاتی چیپٹر1 کے لئے تیسری سے دسویں تک کے اسکولی بچوں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande