تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بارش اورتیزہوائیں۔50 سے زائدبجلی کے کھمبے گرگئے
حیدرآباد، 6 مئی(ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بے موسم بارش اورتیزہواوں کے سبب 50 سے زائدبجلی کے کھم
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بارش اورتیزہوائیں۔50 سے زائدبجلی کے کھمبے گرگئے


حیدرآباد، 6 مئی(ہ س)۔

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بے موسم بارش اورتیزہواوں کے سبب 50 سے زائدبجلی کے کھمبے گر گئے۔9علاقوں میں ٹرانسفارمرس اورفیڈرس کونقصان پہنچا۔پنڈلاپلی میں بجلی کاایک ٹاورگرگیاجس کی وجہ سے کئی دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی بندہوگئی۔ چنتکانی اورناگولاونچامیں بجلی کی بحالی کاکام جاری ہے۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں تک ریاست کے مختلف حصوں میں ہلکی اوسط بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بعض اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

گذشتہ شب بھدرادی کوتہ گوڑم، کھمم،سوریا پیٹ اورناگرکرنول اضلاع میں بارش ہوئی۔عادل آباد،آصف آباد، منچریال،نرمل،جگتیال،راجناسرسلہ، کریم نگر،پداپلی اورجوگولامبا گدوال اضلاع میں ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ منگل کو سدی پیٹ، یادادری بھونگیر،رنگاریڈی،وقارآباداورمحبوب نگراضلاع میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande