کرائم برانچ نے ایک نوجوان کو 1.20 لاکھ روپے کے گانجے کے ساتھ پکڑا
بھوپال، 27 اپریل (ہ س)۔ بھوپال کرائم برانچ پولیس نے ہفتہ کو مخبر کی اطلاع پر سبھاش نگر آر او بی
کرائم برانچ نے ایک نوجوان کو 1.20 لاکھ روپے کے گانجے کے ساتھ پکڑا


بھوپال، 27 اپریل (ہ س)۔

بھوپال کرائم برانچ پولیس نے ہفتہ کو مخبر کی اطلاع پر سبھاش نگر آر او بی سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 1.20 لاکھ روپے مالیت کا 6 کلو سے زیادہ گانجا ضبط کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور فی الحال مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم برانچ شیلیندر سنگھ چوہان نے ہفتہ کو بتایا کہ کرائم برانچ کی ٹیم کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ سبھاش نگر میں واقع جین پٹرول پمپ کے پاس ایک نوجوان کھڑا ہے۔ اس کے پاس بیگ ہے۔ جس میں گانجہ کی بڑی مقداررکھی ہوئی ہے۔ اطلاع کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام وکھل عرف وکی وشوکرما (22) ولد سرون وشوکرما ساکن یادو ٹی اسٹال، چھولا روڈ بتایا۔ ملزم کے پاس موجود بیگ کی چیکنگ کے دوران ٹیپ سے لپٹے دو پیکٹ برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس نے ٹیپ کو ہٹا کر دونوں پیکٹوں کو چیک کیا تو ان میں سیاہ سبز پتوں جیسا مادہ پایا گیا۔ اس سلسلے میں جب وکھل سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ مذکورہ مادہ گانجا تھہے۔ جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا۔ گانجہ کہاں سے لایا اس بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande