پولیس نے سائبر فراڈ کے متاثرین کے چہروں پر خوشی لوٹا ئی، 6.73 کروڑ روپے لوٹائے
غازی آباد، 09 مئی (ہ س)۔ تھانہ سائبر کرائم پولیس نے سائبر فراڈ کے متاثرین کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔
پولیس نے سائبر فراڈ کے متاثرین کے چہروں پر خوشی لوٹا ئی، 6.73 کروڑ روپے لوٹائے


غازی آباد، 09 مئی (ہ س)۔

تھانہ سائبر کرائم پولیس نے سائبر فراڈ کے متاثرین کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ پولیس نے دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے 55 لوگوں کو 6.73 کروڑ روپے واپس کر دیئے۔ عدالتی حکم کے بعد یہ رقم واپس کر دی گئی۔

اے ڈی سی پی سچیدانند نے جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سائبر کرائم پولیس کمشنریٹ نے سائبر فراڈ کے مختلف واقعات میں کیس درج کرکے فوری کارروائی کی اور بینکوں سے رابطہ کرکے ان بینک کھاتوں کو منجمد کروایا۔ ٹیلی گرام ٹاسک فراڈ، شیئر ٹریڈنگ فراڈ،فیڈ ایکس کورئیر فراڈ اور پولیس افسر ظاہر کر کے دھوکہ دہی اور کیس میں پھنسانے کی دھمکی وغیرہ جیسے واقعات میں کل 116 مقدمات درج کیے گئے۔ جس میں 27 جنوری سے 08 مئی تک مجموعی طور پر 7 کروڑ 98 لاکھ 32 ہزار 787 روپے پکڑے گئے اور 55 افراد کو 6 کروڑ 73 لاکھ 45 ہزار 787 روپے واپس کیے گئے۔ اس کے بعد راحت ملنے والے لوگوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی اور انہوں نے پولیس کے کام کی تعریف کی۔ اے ڈی سی پی نے سائبر کرائم کی روک تھام کے بارے میں رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande