میرٹھ میں دو نوجوانوں کاقتل، اے ڈی جی اور آئی جی تھانے پہنچے
میرٹھ، 09 مئی (ہ س)۔ تھانہ کھرکھودا کے پانچ گاوں کے جنگل میں دو نوجوانوں کو قتل کر کے ان کی لاشیں پھ
Late night murder of 3 people of the same family


میرٹھ، 09 مئی (ہ س)۔ تھانہ کھرکھودا کے پانچ گاوں کے جنگل میں دو نوجوانوں کو قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دی گئیں۔ دونوں کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیو میں قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ اے ڈی جی میرٹھ زون ڈی کے ٹھاکر اور آئی جی نچیکیتا جھا نے دیر رات کھرکھودا پولیس اسٹیشن میں ڈیرہ ڈال دیا۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

کیلی گاو¿ں کے لوگ بدھ کی رات کھرکھودا تھانہ علاقے کے پنچی جنگل میں گئے تھے۔ جب انہوں نے دہلی-ہاپوڑ قومی شاہراہ پر کیلی انڈر پاس کے قریب باغ میں دو نوجوانوں کی لاشیں دیکھیں، تو شور مچایا۔ اطلاع ملتے ہی کھرکھودا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر ملے موبائل فون کے ذریعے مرنے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی تو لاشوں کی شناخت منوج ولد نریش نائی ساکن بیجولی گاو¿ں اور مونٹی ولد تلک جاٹو ساکن نرہاڑا گاو¿ں کے طور پر ہوئی۔ دونوں نوجوان جھانکی میں فنکار بنتے تھے۔ فارینسک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ دونوں متوفی کے لواحقین تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اے ڈی جی ڈی کے ٹھاکر، آئی جی نچیکیتا جھا، ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان، ایس پی کرائم انت کمار، ایس پی دیہات کملیش بہادر کھرکھودا پولیس اسٹیشن پہنچے۔ اے ڈی جی اور آئی جی نے تھانے میں ہی ڈیرے ڈال لیے۔ پولیس نے دوہرے قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس لاش کے قریب سے ملنے والے موبائل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دونوں کے موبائل کی کال ڈیٹیلز نکالی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کے موبائل سے ملنے والی ویڈیو میں دونوں نے 4 مئی کو قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں کیلی گاوں کے انکش اور نوین پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے رات گئے ان کے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا، تاہم وہ فرار پائے گئے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کا جلد پتہ چل جائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande