دیر رات ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل، پولیس تفتیش میں مصروف
کوربا، 9 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں قتل کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندا
Late night murder of 3 people of same family


کوربا، 9 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں قتل کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کی معصوم بچی سمیت تین افراد کا قتل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح گاوں والوں کی اطلاع پر ارگا پولیس موقع پر پہنچی، جہاں انہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تحقیقات میں مصروف ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے ا±رگا تھانہ کے تحت گاو¿ں ککری چولی میں رہنے والے راجک خاندان کے شوہر، بیوی اور ایک معصوم لڑکی کا بدھ-جمعرات کی درمیانی شب قتل کر دیا گیا۔ گاو¿ں والوں کو آج صبح اس واقعہ کا علم ہوا۔ اس واقعہ سے گاو¿ں میں سنسنی پھیل گئی۔ جسم پر تیز دھار ہتھیاروں کے نشانات ہیں۔ متوفی جے رام دھوبی (27) جو ایک ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتا تھا، اپنی بیوی سجاتا اور 2 سالہ معصوم بچی جیسیکا کے ساتھ رہتا تھا۔ ارگا پولیس اور فارینسک ٹیم موقع پر تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande