یوکرین کےلئے اضافی پیٹریاٹ میزائلوں سمیت چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
واشنگٹن،27اپریل(ہ س)۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ
پیٹر یاٹ


واشنگٹن،27اپریل(ہ س)۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا۔ تاکہ یوکرین روس کے خلاف اپنے فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنا سکے۔ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ اضافی فراہمی یوکرین کے لیے امریکہ کے 6 ارب ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔یوکرین کو فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ کھیپ ایئر ڈیفنس سسٹم میں اضافہ ہوگا۔ پیٹریاٹ میزائل اس پیکج کا حصہ ہیں جو 'نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم' کے لیے فضائی دفائی لانچرز اور میزائلوں کو مربوط بنانے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔یوکرین کے پاس موجود ہتھیاروں میں ریڈار پرانے دفاعی فضائی نظام سے متعلق ہیں جو یوکرین کے پاس سوویت یونین کے وقت سے چلی آرہی ہیں جو اب ناکارہ ہیں کیونکہ وہ پرانی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتی ہیں۔

واضح رہے چند روز پہلے امریکہ نے یوکرین اور اسرائیل وغیرہ کے لیے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ یہ خطیر مالیت کے حامل پیٹریاٹ میزائل بھی اس نئے پیکج کی وجہ سے یوکرین کو ملیں گے۔امریکی وزیر دفاع اسٹن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں یوکرین کی فوجی معاونت کے پیکج کے طور پر 6 ارب ڈالر کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی امدادی پیکج ہے جس کا آج اعلان کیا ہے۔آسٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا 'یہ امدادی پیکج یوکرین کو اس بات کی بھی اجازت دے گا کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے امریکہ کی اسلحہ ساز صنعتوں سے نیا اور جدید اسلحہ خرید سکے۔'آسٹن نے مزید کہا 'اس نظام کے تحت یوکرین اس صلاحیت میں بھی آجائے گا کہ وہ ڈرونز کا مقابلہ کر سکے۔ نیز توپ خانے کے لیے گولہ بارود، مرمت کے معاملات اور اسلحہ کی پائیداری کی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔امریکہ یوکرین کے سب سے بڑے حامی ملکوں میں سے ایک ملک ہے۔ فروری 2022 میں روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک امریکہ نے یوکرین کو 44 ارب ڈالر مالیت کی فوجی و دیگر امداد دی ہے۔رواں سال کے دوران امریکہ نے یوکرین کے لیے اس دوسرے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ماہ مارچ میں 300 ملین ڈالر کا امدادی پیکج دیا گیا تھا۔ یہ رقم پینٹاگون نے دیگر خریداریوں کے لیے محفوظ کر رکھی تھی لیکن ماہ مارچ میں یوکرین کو دے دی گئی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande