امریکہ کا اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
واشنگٹن ،09مئی (ہ س )۔ امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر
امریکہ کا اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ


واشنگٹن ،09مئی (ہ س )۔

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا امریکی فیصلہ اسرائیل کی صلاحیت کو نمایاں طور پر متاثر کرے گا۔دوسری جانب امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ رفح میں آپریشن کی صورت میں اسرائیل ہماری حمایت کھو دے گا، گنجان آباد علاقوں پر حملے کی صورت میں مخصوص ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم دفاعی سسٹم کی فراہمی نہیں روکی جائے گی، اسرائیل کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande