وہائٹ ہاوس کے ترجمان جیک سلیوان سعودی ولی عہد سے غزہ جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے
واشنگٹن،19مئی (ہ س)۔ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سعودی ولی عہد سے
وہائٹ ہاوس کے ترجمان جیک سلیوان سعودی ولی عہد سے غزہ جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے


واشنگٹن،19مئی (ہ س)۔

وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیوان ولی عہد کے ساتھ غزہ میں جنگ اور امن کے حصول کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایک بیان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے وضاحت کی کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان ہفتے کی شام سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوئے۔ جہاں وہ وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ غزہ میں جنگ اور ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کے حصول کے لیے جاری کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اتوار کے روز قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اسرائیل کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت سینیر اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، جس میں غزہ کی جنگ، تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات، انسانی بحران اور پناہ گزینوں کے بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande