اسرائیل نے رکاوٹ نہ ڈالی تو غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں:حماس
غزہ ،09مئی (ہ س )۔ حماس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگراسرائیل اس میں رکاوٹ نہیں ڈالتا تو جنگ بندی کے
اسرائیل نے رکاوٹ نہ ڈالی تو غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں:حماس


غزہ ،09مئی (ہ س )۔

حماس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگراسرائیل اس میں رکاوٹ نہیں ڈالتا تو جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید زیادہ کام کی ضرورت نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے امکانات سامنے آئے ہیں۔اہلکار نے مزید کہا کہ مذاکرات میں آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے اور حماس جارحیت کو روکنے کے لیے مثبت جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدارنے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو مذاکرات کو منقطع کرنے کے لیے کام کررہے ہیں جو پرسکون ہونے کے حق سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری ہیں جب اسرائیل کی جانب سے حماس کی مصری اور قطری تجویز کی منظوری سے انکار کر دیا گیا تھا جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس کے ضروری مطالبات کو پورا نہیں کرتا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande