اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی: فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ ملنے کا امکان
جنیوا،09مئی (ہ س )۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ د
اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی: فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ ملنے کا امکان


جنیوا،09مئی (ہ س )۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں۔

فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکہ نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande