نوجوان نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے کی زیادتی
بھوپال، 27 اپریل (ہ س)۔ راجدھانی بھوپال کے بلکھیریا تھانہ علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ ز
نوجوان نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے کی زیادتی


بھوپال، 27 اپریل (ہ س)۔

راجدھانی بھوپال کے بلکھیریا تھانہ علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ مستری کا کام کرنے والے نوجوان نے انجام دیا۔ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر ایک سال تک اس سے تعلقات قائم کئے۔ اب اس نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ہفتہ کو کیس کی معلومات دیتے ہوئے بلکھیریا پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ 29 سالہ خاتون اصل میں چھندواڑہ کی رہنے والی ہے۔ گزشتہ سال اس کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ بھوپال آگئی اور بلکھریا علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ٹھیکیدار کے پاس کام کرنے لگی۔ تمیش ساہو نامی ایک نوجوان اسی ٹھیکیدار کے پاس مستری کا کام کرتا ہے۔ ایک ساتھ کام کرنے کے دوران جب ان کی پہچان ہوئی تو تمیش نے خاتون کو شادی کا لالچ دیا اور اس کا جسمانی استحصال شروع کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تمیش خاتون کو بتائے بغیر چھتیس گڑھ میں اپنے گاوں چلا گیا تھا۔ جب کئی کوششوں کے بعد بھی تمیش سے رابطہ نہیں ہوسکا تو متاثرہ خاتون پولیس اسٹیشن گئی اور اس کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande