وزیر اعظم مودی آج شام مہاراشٹرا اور گوا میں
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی لو
وزیر اعظم مودی آج شام مہاراشٹرا اور گوا میں


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں 400 پار کے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لیے آج شام مہاراشٹر اور گوا میں عوامی جلسوں کے درمیان ہوں گے۔ وہ شام کو ان دونوں ریاستوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی دورے کا شیڈول شیئر کیا ہے۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم مودی آج شام 5 بجے مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ جنوبی گوا جائیں گے۔ شام 7 بجے جنوبی گوا میں ان کا جلسہ عام ہونا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے اگلے مرحلے پر اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande