اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت پر فیصلہ 10 مئی کو ہوگا
نئی دہلی، 08 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 10
اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت پر فیصلہ 10 مئی کو ہوگا


نئی دہلی، 08 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 10 مئی کو فیصلہ سنائے گی۔ آج جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ای ڈی کے وکیل اے ایس جی ایس وی راجو کو یہ جانکاری دی۔

سپریم کورٹ اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 9 مئی کو سماعت کرے گی۔ آج ایک اور کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے اے ایس جی ایس وی راجو سے کہا، آپ کو کل اروند کیجریوال کیس پر جواب دینا ہوگا۔ عبوری حکم (بیل) کے بارے میں، ہم جمعہ کو آرڈر پاس کر سکتے ہیں۔

عدالت نے 7 مئی کو سماعت کے دوران کہا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے، کیونکہ انتخابات ہو رہے ہیں اور ایک وزیر اعلیٰ جیل میں ہیں۔ ہم کیجریوال کی عبوری ضمانت پر سماعت کریں گے کیونکہ یہ کوئی عام معاملہ نہیں ہے۔ جسٹس کھنہ نے کہا تھا کہ ہم عبوری ضمانت کی سماعت صرف اس لیے نہیں کر رہے کہ کیجریوال ایک سیاستدان ہیں، لیکن ہر شخص کے لیے کچھ خاص اور غیر معمولی حالات ہو سکتے ہیں۔ ہم یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا انتخابات کیجریوال کے لیے ایسی غیر معمولی صورتحال ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande