انڈیا اتحاد آئین میں تبدیلی کی افواہیں پھیلا کر نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتا ہے: رام داس اٹھاولے
نئی دہلی، 8 مئی (ہ س)۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وز
انڈیا اتحاد آئین میں تبدیلی کی افواہیں پھیلا کر نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتا ہے: رام داس اٹھاولے


نئی دہلی، 8 مئی (ہ س)۔

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی آئین کو اعلیٰ ترین احترام دیتے ہوئے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک میں ریزرویشن ہٹانے کو لے کر مرکزی حکومت پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں، جس کے خلاف پارٹی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رام داس اٹھاولے نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیتانڈیا اتحاد کے رہنما عوامی جلسوں میں اپنی تقریروں میں ملک کے آئین کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں کہ بی جے پی 400 سیٹیں جیت کر آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ اس طرح غلط اور جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

کانگریس لیڈر سیم پترودا کے بیان پر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ جنوب کے لوگ افریقی اور شمال مشرق کے لوگ چینیوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ کانگریس پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے، انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande