امت شاہ کا آج گجرات کے تین لوک سبھا حلقوں میں جلسہ، شام کو وڈودرا میں روڈ شو
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ا
امت شاہ کا آج گجرات کے تین لوک سبھا حلقوں میں جلسہ، شام کو وڈودرا میں روڈ شو


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے تین لوک سبھا حلقوں میں جلسہ عام اور ایک پارلیمانی حلقہ میں روڈ شو کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر مرکزی وزیر امت شاہ کے آج کے انتخابی دورے کا پروگرام شیئر کیا ہے۔ ان دنوں شاہ پورے ملک کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے 400 پار کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے عوام سے آشیرواد مانگ رہے ہیں۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق بی جے پی کا پہلا جلسہ عام پوربندر لوک سبھا حلقہ کے کمار چھاترالیہ میں صبح 10:30 بجے، دوسرا جلسہ بھروچ لوک سبھا حلقہ کے کھڑولی گاوں میں دوپہر 1:30 بجے اور تیسرا جلسہ دوپہر 3:00 بجے پنچ محل لوک سبھا حلقہ کے گودھرا کے ایس آر پی گراونڈ میں ہوگا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہ تینوں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ آخر میں شام کو وہ وڈودرا لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ وہ 4:30 بجے روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ اس کی شروعات مکتیشور مہادیو مندر راوپورہ سے ہوگی۔ اس کا اختتام مارکیٹ کراس روڈ پر ہوگا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande