کروزر کار ٹریلر سے ٹکر ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 افراد جاں بحق
سری گنگا نگر، 26 اپریل (ہ س)۔ جمعہ کو نو تشکیل شدہ ضلع انوپ گڑھ میں ایک کروزر کار ٹریلر سے ٹکرا گئ
کروزر کار ٹریلر سے ٹکر ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 افراد جاں بحق


سری گنگا نگر، 26 اپریل (ہ س)۔

جمعہ کو نو تشکیل شدہ ضلع انوپ گڑھ میں ایک کروزر کار ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔

ڈی ایس پی امرجیت چاولہ نے بتایا کہ دوپہر 2:50 بجے نیشنل ہائی وے نمبر 911 پر گاو¿ں سلیم پورہ سے ایک کلومیٹر پہلے گاو¿ں 17 ایس جی ایم کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے کروزر پیچھے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کروزر ڈرائیور اور ایک خاتون شدید زخمی۔ دونوں کو انوپ گڑھ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ڈرائیور کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ خاتون کو سری گنگا نگر ریفر کیا گیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ انوپ گڑھ ضلع کے ککروالی کے رہنے والے ہیترام (45) اپنی بیوی سنیتا (42)، بھابھی لچھما دیوی (55)، ودیا دیوی (40)، کلاوتی دیوی (48) اور کانتا (35) کے ساتھ جمعہ صبح انوپ گڑھ کے گاو¿ں 86جی بی میں اپنے رشتہ داری میں تعزیت کے لئے آئے تھے۔

ان سب نے تقریباً ڈھائی بجے تعزیت کا اظہار کیا اور 86 جی بی سے ککروالی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس دوران، 17 ایس جے ایم کے قریب، گاو¿ں سلیم پورہ سے 1 کلومیٹر پہلے، کروزر کے ڈرائیور رمیش (38) نے رائے سنگھ نگر کی طرف جا رہے ٹریلر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو ٹریلر کے پیچھے لانے کی کوشش کی لیکن کروزر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیترام اور اس کی بیوی سنیتا، بہنوئی ودیا، کلاوتی اور لچھما کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈرائیور نے رمیش اور کانتا کو تشویشناک حالت میں انوپ گڑھ اسپتال لایا، جہاں رمیش (ڈرائیور) کی موت ہوگئی۔ کانتا کی حالت نازک ہونے پر اسے سری گنگا نگر ریفر کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande