جھارکھنڈ حکومت کے وزیر عالمگیر کے پرائیویٹ سیکرٹری کے نوکر کے گھر سے 25 کروڑ روپے ملے
ای ڈی کے نتائج کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے: عالمگیر عالم رانچی (جھارکھنڈ)، 06 مئی (ہ س)۔ انفورسمنٹ
  جھارکھنڈ حکومت کے وزیر عالمگیر کے پرائیویٹ سیکرٹری کے نوکر کے گھر سے 25 کروڑ روپے ملے


ای ڈی کے نتائج کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے: عالمگیر عالم

رانچی (جھارکھنڈ)، 06 مئی (ہ س)۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پیر کو ریاستی دارالحکومت رانچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ چھاپے میں ریاستی حکومت کے وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سیکریٹری سنجیو لال کے نوکر جہانگیر عالم کے گھر سے اب تک 25 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فی الحال نوٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بینک حکام برآمد شدہ رقم کی گنتی کر رہے ہیں۔ اس کام میں کئی مشینیں لگائی گئی ہیں۔ کل 12 ڈبوں میں نوٹوں کے بنڈل کو ارگورہ میں واقع پنجاب نیشنل بینک کے سیل میں لے جایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ای ڈی کے چھاپے کے دوران پی پی کمپاو¿نڈ میں واقع تیجسوینی اپارٹمنٹ میں بلڈر منا سنگھ کے فلیٹ سے 5 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ منا سنگھ وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سیکریٹری سنجیو لال کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ معلومات کے مطابق جہانگیر عالم نے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے دوران بتایا ہے کہ یہ رقم وزیر کے پرائیویٹ سیکرٹری سنجیو لال کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کا یہ چھاپہ گرفتار انجینئر وریندر رام کے معاملے میں مارا گیا ہے۔ ای ڈی نے فروری 2023 میں جھارکھنڈ دیہی ترقی محکمہ کے چیف انجینئر وریندر رام کو کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

یہاں سنجیو لال کے ٹھکانے سے 25 کروڑ روپے کی برآمدگی کے حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر عالمگیر عالم نے کہا کہ جو کچھ آپ لوگ ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، ہم بھی وہی دیکھ رہے ہیں۔ ای ڈی کا نتیجہ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جائے گا۔ اب اس پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنجیو ان کا محکمہ جاتی پی ایس ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے۔ ہم اس کا تجربہ دیکھ کر ہی پی ایس رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے سنجیو دو وزراء کے پرسنل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

ان مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

مین روڈ پر پی پی کمپاو¿نڈ میں واقع تیجسوینی اپارٹمنٹ میں بلڈر منا سنگھ کا مکان ہے۔

-گڈی خانہ چوک پر واقع سید ریذیڈنسی میں سنجیو لال کے نوکر جہانگیر عالم کا گھر۔

-دین دیال نگر میں واقع عالمگیر عالم کے پی ایس سنجیو لال کا گھر۔

-سیل شہر میں واقع روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے انجینئر وکاس کمار کا گھر۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande