فاروق عبداللہ کے بیان پر بی جے پی کا جوابی حملہ، کہا- انڈی اتحاد کے رہنما پاکستان کے حامی
نئی دہلی، 06 مئی ( ہ س)۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے سربراہ فاروق عبداللہ کے بیان پ
BJP counter attacked on Farooq Abdullah's statement


نئی دہلی، 06 مئی ( ہ س)۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے سربراہ فاروق عبداللہ کے بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا حامی قرار دیا ہے۔ پیر کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ اب تک پاکستان کے کچھ انتہا پسند لیڈر کبھی -کبھی کہتے تھے کہ ان کے پاس ایٹمی بم ہے۔ لیکن آج انڈی اتحاد کے ایک سینئر لیڈر فاروق عبداللہ نے بھی یہی کہا ہے۔ واضح ہے کہ انڈی اتحاد کے رہنماو¿ں پر پاکستان کی چھاپ ہے۔

سدھانشو ترویدی نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ بی جے پی اور مودی کو جانا چاہیے۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کا پونچھ پر بیان پاکستان کی حرکتوں کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ ششی تھرور نے بنگلہ دیش کے ایک روزنامے میں مضمون لکھا کہ مودی کو جانا ہوگا اور وہ کشمیر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کہتے ہیں۔ یہ پاکستان کی زبان ہے۔ وزیراعظم نے درست کہا کہ انڈی اتحاد کے منشور پر مسلم لیگ کی چھاپ ہے۔ انڈی اتحاد کے رہنماوں پر پاکستان کی چھاپ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے متنازعہ بیان دے کر سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔ اس نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ حال ہی میں، بنگال کے دارجلنگ میں منعقدہ ایک ریلی میں راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پی او کے ہندوستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ جس کے بعد اب فاروق عبداللہ نے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ اگر وزیر دفاع ایسا کہہ رہے ہیں، تو کہیں۔ انہیں کون روک سکتا ہے؟ لیکن یاد رکھیں کہ پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ ان کے پاس ایٹم بم ہیں، جو بدقسمتی سے ہمارے او پر ہی گرے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande