بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم مودی کی ووٹروں سے ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم مودی کی ووٹروں سے ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل نئی دہلی، 7 مئی
بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور وزیر اعظم مودی کی ووٹروں سے ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل


بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم مودی کی ووٹروں سے ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل

نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سب سے بڑے اسٹار کیمپینر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں حصہ لینے والے ہم وطنوں سے ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج صبح اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے لکھا ہے، ’’میں تیسرے مرحلے کے تمام ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔ آپ سب کی فعال شراکت جمہوریت کے اس تہوار کی رونق میں مزید اضافہ کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج صبح 7 بجے سے 11 ریاستوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ تیسرے مرحلے میں 10 مرکزی وزراء اور چار سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی قدآوروں کی ساکھ داو پر لگ گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande