کانگریس کی لوٹ زندگی کے ساتھ بھی اور زندگی کے بعد بھی :نریندر مودی
فاربس گنج/ارریہ (بہار)، 26 اپریل (ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز فاربس گنج میں منعقدہ جلس
کانگریس کی لوٹ زندگی کے ساتھ بھی اور زندگی کے بعد بھی :نریندر مودی


کانگریس کی لوٹ زندگی کے ساتھ بھی اور زندگی کے بعد بھی :نریندر مودی


فاربس گنج/ارریہ (بہار)، 26 اپریل (ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز فاربس گنج میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے وسائل پر اگر سب سے پہلا حق کسی کا ہے تو وہ ملک کے غریبوں ، مزدوروں، کسانوں اور ماؤں بہنوں کا ہے۔ چاہے وہ کسی بھی ذات یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔ اگر وہ غریب ہے تو ملکی وسائل پر پہلا حق اسی کا ہے۔

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے ملک کے ہندوؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔ کانگریس کے منشور پر مسلم لیگ کی چھاپ ہے۔ یہ لوگ آئین بدلنا چاہتے ہیں۔ آر جے ڈی اور کانگریس کا کہنا ہے کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق ان کے ووٹ بینک کے خاص لوگوں کا ہے۔ کانگریس آپ کے منگل سوتر کا ایکسرے کرنے اور زیورات کا حساب کتاب کرنے کی بات کرتی ہے۔ وہ آپ کی باقی ماندہ جائیداد چھین کر اپنے ووٹ بینک میں دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

مودی نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جائیداد آپ کے مرنے کے بعد آپ کے بچے استعمال کریں لیکن انڈیا اتحاد والے کہتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد وہ آپ کی جائیداد پر 55 فیصد ٹیکس لگا دیں گے۔ اس لیے پورا ملک کہہ رہا ہے کہ کانگریس زندگی اور زندگی کے بعد لوٹ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوستو، آپ انڈیا اتحاد کو روک سکتے ہیں۔ اس لیے 7 مئی کو کمل کے پھول اور تیر کے انتخابی نشان پر بھاری ووٹنگ ہونی چاہئے۔ انہوں نے ارریہ سے بی جے پی امیدوار پردیپ سنگھ اور سپول سے جے ڈی یو امیدوار دلیشور کامت کے لیے ووٹ مانگے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande