امت شاہ کے ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں ارون ریڈی کو ایک دن کی عدالتی حراست
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کے
امت شاہ کے ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں ارون ریڈی کو ایک دن کی عدالتی حراست


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔

دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کے معاملے میں گرفتار ارون ریڈی کو ایک دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ارون ریڈی نے آج ضمانت کی عرضی داخل کی، جس پر عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ درخواست ضمانت پر اگلی سماعت کل یعنی 7 مئی کو ہوگی۔

آج ارون ریڈی کی پولیس حراست ختم ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ نیہا گرگ کے سامنے پیش کیا گیا۔ دہلی پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے ارون ریڈی کی 14 دن کی عدالتی تحویل کا مطالبہ کیا۔ پھر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ کیس کسی اور مجسٹریٹ کے سامنے جائے گا، اس لیے آپ کل متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ارون ریڈی کو کل یعنی 7 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

4 مئی کو عدالت نے ارون ریڈی کو آج تک کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔ ارون ریڈی کو 3 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ارون ریڈی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر 'اسپرٹ آف کانگریس' ہینڈل چلاتے ہیں۔ ارون ریڈی کانگریس کے سوشل میڈیا سیل کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ پولیس کے مطابق امیت شاہ کے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے میں ارون ریڈی کا کردار ہے۔ اس ویڈیو کو وائرل کرنے میں بھی اس کا بڑا کردار تھا۔ ارون ریڈی پر موبائل سے ثبوت مٹانے کا بھی الزام ہے۔ دہلی پولیس نے ریڈی کا فون ضبط کر لیا ہے اور اسے تحقیقات کے لیے فرانزک لیب میں بھیج دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande