شیئر بازار کی تیزی پر بریک، عالمی دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شیئر بازار کی تیزی پر بریک، عالمی دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)
شیئر بازار کی تیزی پر بریک، عالمی دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ


شیئر بازار کی تیزی پر بریک، عالمی دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ کمزور عالمی اشاروں کی وجہ سے آج گھریلو شیئر بازار میں دباو نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی لیکن بازار کھلنے کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گر گئے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.18 فیصد اور نفٹی 0.12 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ٹیک مہندرا، ایل ٹی مائنڈ ٹری، ڈیویز لیباریٹریز، بجاج آٹو اور وپرو کے شیئرس 11.05 فیصد سے لیکر 1.94 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف بجاج فائنانس، بجاج فنسرو، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، اپولو ہاسپٹلس اور نیسلے کے حصص 6.38 فیصد سے لیکر 1.32 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,050 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,317 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 733 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 15 حصص خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 15 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئرس میں سے 23 حصص سبز نشان میں اور 27 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 169.87 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,509.31 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد پہلے آدھے گھنٹے تک خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان رسہ کشی ہوتی رہی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی رفتار میں معمولی اتار چڑھاو دیکھنے کو ملا۔ لیکن اس کے بعد فروخت کنندگان مارکیٹ پر مکمل طور پر حاوی ہوگئے جس کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 135.73 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 74,203.71 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 50.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,620.40 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی کاروبار میں اس انڈیکس کی حرکت میں معمولی اتار چڑھاو ہوتا رہا۔ لیکن کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد فروخت کنندگان پوری طرح سے مارکیٹ پر حاوی ہو گئے جس کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی گر کر سرخ نشان میں پہنچ گیا۔ پہلے ایک گھنٹے تک مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 27.55 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 22,542.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande