پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 84 ڈالر فی بیرل کے قریب
پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 84 ڈالر فی بیرل کے قریب نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی باز
پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 84 ڈالر فی بیرل کے قریب


پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 84 ڈالر فی بیرل کے قریب

نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار۔چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 84 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 فی لیٹر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہفتے کے پہلے دن ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.28 ڈالر یعنی 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 83.24 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.31 ڈالر یعنی 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 78.45 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande