دگ وجے کی سیاست سے ہو پرمانینٹ وداعی، عاشق کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے: امت شاہ
بھوپال، 26 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دگ وجے سنگھ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دگ
دگ وجے کی سیاست سے ہو پرمانینٹ وداعی، عاشق کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے: امت شاہ


دگ وجے کی سیاست سے ہو پرمانینٹ وداعی، عاشق کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے: امت شاہ


بھوپال، 26 اپریل (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دگ وجے سنگھ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دگ وجے سنگھ کی سیاست سے پرمانینٹ وداعی دینے کا وقت آگیا ہے۔دگ وجے سنگھ کی وداعی آپ کو کرنی ہے۔ عاشق کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ جمعہ کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے دوران راج گڑھ کے کھلچی پور میں بی جے پی امیدوار روڈمل ناگر کی حمایت میں ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ دگ وجے سنگھ راج گڑھ سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ وہ موجودہ رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی امیدوار روڈمل ناگر سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہاں اسٹیج سے شاہ نے دگ وجے سنگھ پر کئی الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ دگی راجا کی صلاح پر راہل بابا نے اپنے منشور میں شامل کیا ہے کہ اگر کانگریس کی حکومت آئی تو مسلم پرسنل لا لائے گی۔ حکومت تو آنی نہیں ہے۔ پھر بھی کیا ٹریپل طلاق پھر سے لانا چاہیے کیا۔ شرعیہ قانون سے ملک چلنا چاہیے کیا۔ کانگریس مسلم پرسنل لا لاکر پچھلے دروازے سے شریعہ قانون لانا چاہتی ہے۔ یہ دگی راجا ان سے بھی دو قدم آگے ہیں۔ بھگوان آتنکواد۔ شرم کرو دگی راجا۔

شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کو دیکھنے کے لیے آپ کی عینک اب بیکار ہوگئی ہے۔ وہ پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید کو صاحب کہتے ہیں۔ یہ حافظ آپ کا صاحب ہوگا۔ یہ تو ایک دہشت گرد ہے جس نے ہندوستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ وہ ذاکر نائک کو گلے لگاتے ہیں۔ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے افضل گرو کی پھانسی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ سی اے اے کے حامیوں پر لاٹھی چلانے کا یہ کام کرتے ہیں۔ بنٹادھار سے بتا دینا کہ ہم ایم پی کو پھر سے بنٹادھار نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دگی راجا کے دور میں مدھیہ پردیش کو نکسل ازم سے متاثرہ ریاست سمجھا جاتا تھا۔ آج بی جے پی نے یہاں سے نکسل ازم کا خاتمہ کیا ہے۔ کانگریس برسوں سے غربت مٹانے کی بات کرتی تھی۔ وہ چار نسلوں تک یہی کہتے رہی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ 10 سالوں میں وزیر اعظم مودی نے 25 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے باہر نکالنے کا کام کیا ہے۔ نریندر مودی نے 10 سالوں میں پورے ملک سے دہشت گردی اور نکسل ازم کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دگی راجا کانگریس پارٹی کے مشیر ہیں۔ کانگریس 70 سالوں سے ایودھیا میں رام مندر کے معاملے کو روک رہی تھی، ٹال رہی تھی بھٹکا رہی تھی۔ آپ نے مودی جی کو دوسری بار وزیر اعظم بنایا، انہوں نے پانچ سال میں کیس جیت لیا، بھومی پوجن کیا۔ افتتاح بھی کیا اور 22 جنوری کو پران پرتشٹھا کر جے شری رام کر دیا۔

مودی نے ٹھیک ہی کہا کہ یہ 1000 سال کا ایک لمحہ رہا ہے۔ رام للا خیمے سے نکل کر مندر میں پدھارے۔ کانگریس کے شہزادے راہل بابا کو دعوت نامہ بھیجا گیا، وہ نہیں گئے۔ دگی راجا بھی نہیں گئے۔ ووٹ بینک سے ڈرتے ہیں۔ دعوت کے بعد بھی وہ مندر نہیں گئے، ایودھیا نہیں گئے، انہیں معاف نہیں کیا جا سکتا۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande