لوک سبھا انتخابات: مرینا میں پی ایم مودی نے کہا - کانگریس ترقی مخالف ہے
مرینا، 25 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نریندر مودی آج مسلسل دوسرے دن مدھیہ پر
لوک سبھا انتخابات: مرینا میں پی ایم مودی نے  کہا - کانگریس ترقی مخالف ہے


مرینا، 25 اپریل (ہ س)۔

وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نریندر مودی آج مسلسل دوسرے دن مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ 18 دنوں میں ریاست کا یہ ان کا چھٹا دورہ ہے۔ بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار شیومنگل سنگھ تومر کی حمایت میں مرینا کے پولیس پریڈ گراونڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ترقی مخالف ہے۔ اس سے دور رہنا چاہیے۔ ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما اور دیگر لیڈروں نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس ترقی مخالف ہے۔ مدھیہ پردیش اور مرینا کے لوگ جانتے ہیں کہ پریشانی سے ایک مرتبہ نجات مل جائے تو اس سے دور ہی رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرینا نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ پھر ایک بار مودی سرکار۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 4 جون کے بعد تیز طرار وزیر اعلیٰ موہن یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش کی ترقی تیزی سے ہونے والی ہے۔ مدھیہ پردیش کے لوگوں نے کانگریس کے دور کا وہ تاریک دور بھی دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لئے ملک سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ کانگریس کے لیے اس کا خاندان ہی سب کچھ ہے۔ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande