راہل گاندھی کی 7 مئی کو جھارکھنڈ میں انتخابی ریلی
رانچی،5مئی (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 13 مئی سے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہ
راہل گاندھی کی 7 مئی کو جھارکھنڈ میں انتخابی ریلی


رانچی،5مئی (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 13 مئی سے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو سنگھ بھوم، کھونٹی، لوہردگا اور پلامو لوک سبھا سیٹوں پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈروں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی، راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ نے ریاست کا دورہ کیا۔

اب کانگریس لیڈر راہل گاندھی انڈیا اتحاد کی جانب سے 7 مئی کو ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ کھونٹی لوک سبھا حلقہ لوہردگا کے لیے گملا کے سیسئی میں ان کا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اسی دن سنگھ بھوم لوک سبھا حلقہ میں بھی راہل گاندھی کا جلسہ عام مجوزہ ہے۔

کانگریس کے ریاستی انچارج غلام احمد میر نے کہا کہ راہل گاندھی 7 مئی کو رانچی پہنچ کر جلسہ عام کریں گے۔ وہ لوہردگا اور کھونٹی کی دو لوک سبھا سیٹوں کے سلسلے میں گملا کے سیسئی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ چائی باسا میں بھی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande