ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
جموں ، 5 مئی (ہ س)،جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ہفتہ کی شام دہشت گردوں کی طرف سے ہندوستانی فض
file photo


جموں ، 5 مئی (ہ س)،جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ہفتہ کی شام دہشت گردوں کی طرف سے ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملے کے بعد اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کی ہے ۔ہفتہ کی شام دہشت گردانہ حملے میں فضائیہ کا ایک اہلکار شہید ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق سرچ آپریشن دہشت گردوں کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکے لگائے ہیں اور جگہ جگہ چیکنگ جاری ہے۔ہندوستانی فوج کے اضافی دستے ہفتہ کی رات دیر گئے پونچھ میں جرا والی گلی پہنچ گئے۔پونچھ کے سنائی گاؤں میں دہشت گردوں نے گھات لگاکر ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں علاج کے لئے فوری طور پر کمانڈ اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ۔ جہاں بدقسمتی سے ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حملے کے بعد، مقامی راشٹریہ رائفلز یونٹ نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے فوج اور پولیس کے تعاون سے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے گاڑیوں کے قافلے پر پونچھ ضلع میں دہشت گردوں نے گھات لاگر حملہ کیا۔حملے کے بعد گاڑیوں کو شاہستار کے قریب جنرل ایریا میں ایئر بیس کے اندر محفوظ کر لیا گیا ہے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام


 rajesh pande