بلڈھانہ ضلع میں دو گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
ممبئی، 05 مئی (ہ س)۔ بلڈھانہ ضلع میں ممبئی کوریڈور پر چینل نمبر 304 کے قریب سمردھی ہائی وے پر اتوار
بلڈھانہ ضلع میں دو گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی


ممبئی، 05 مئی (ہ س)۔ بلڈھانہ ضلع میں ممبئی کوریڈور پر چینل نمبر 304 کے قریب سمردھی ہائی وے پر اتوار کی صبح ایک نامعلوم گاڑی ایک کار کو ٹکر مار کر بھاگ گئی۔ حادثے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو چھترپتی سمبھاجی نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آج علی الصبح ہریانہ ضلع کے پانچ لوگ سمردھی ہائی وے پر کار سے سفر کر رہے تھے۔ ممبئی کوریڈور پر چینل نمبر 304 کے قریب اچانک ایک نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے کار کو ٹکر ماری اور بھاگ گئی۔ اس حادثہ میں مکیش انوج رام مہر، لتا بائی پرشوتم مہر، آتماجا منوربوڑے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande