لوک سبھا الیکشن: بلندشہر میں دو موجودہ ایم پیز کے درمیان براہ راست مقابلہ
لکھنو، 25 اپریل (ہ س)۔ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے جاری عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مغربی ا
بلند شہر


لکھنو، 25 اپریل (ہ س)۔

18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے جاری عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان نشستوں پر بعض مقامات پر براہ راست اور بعض مقامات پر سہ رخی مقابلہ ہے۔ لیکن بی جے پی کا گڑھ سمجھی جانے والی بلند شہر سیٹ پر ہونے والے مقابلہ کی ملک بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔ اس الیکشن میں شاید یہ واحد مقابلہ ہے جہاں دو موجودہ ایم پیز آمنے سامنے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک ہوئے 17 عام انتخابات میں بی جے پی نے اس سیٹ پر سب سے زیادہ 7 بار کامیابی حاصل کی ہے۔

بھولا سنگھ بمقابلہ گریش چندر

2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی نے بھولا سنگھ کو میدان میں اتارا ہے، جو اس سیٹ سے دو بار جیت چکے ہیں۔ ان کے مقابلے میں نگینہ (ایس سی ) سیٹ سے موجودہ ایم پی گریش چندر جاٹو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے میدان میں ہیں۔ یہ سیٹ انڈیا اتحاد میں کانگریس کے کھاتے میں ہے۔ کانگریس نے شیورام والمیکی کو میدان میں اتار کر مقابلہ سہ رخی بنا دیا ہے۔

2019 کے انتخابات کی صورتحال

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ بی جے پی کے بھولا سنگھ اور بی ایس پی کے یوگیش ورما کے درمیان تھا۔ بھولا بھی یہاں سے اس وقت کے ایم پی تھے ، جب کہ یوگیش ورما بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں تھے۔ بھولا سنگھ کو الیکشن میں 681,321 (60.56) ووٹ ملے جبکہ یوگیش کو 391,264 (34.78) ووٹ ملے۔ کانگریس تیسرے نمبر پر رہی۔

بلندشہر سیٹ شیڈولڈ کاسٹ کے لیے ایک مخصوص سیٹ ہے۔ اگر ہم ذات کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو او بی سی اور درج فہرست ذات کے ووٹر یہاں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ گزشتہ انتخابات کے وقت تقریباً 2 لاکھ برہمن ووٹر تھے اور تقریباً 2 لاکھ ٹھاکر یا چھتریہ ووٹر تھے۔ جاٹ برادری کے 1.60 لاکھ ووٹر ، جاٹو برادری کے 2.20 لاکھ اور لودھ برادری کے 2 لاکھ ووٹر یہاں تھے۔ ان کے علاوہ تقریباً 3 لاکھ مسلم ووٹر تھے۔ کھٹک ، والمیکی ، گرجر ، تیاگی ، کشیپ ، پرجاپتی ، پال (چرواہا) ذاتوں کے ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔

2024 کے عام انتخابات

اتر پردیش کی پارلیمانی سیٹ نمبر 14- بلند شہر (اتر پردیش ) لوک سبھا سیٹ پر کل 18,59,462 ووٹر ہیں ، جن میں سے 9,75,287 مرد ووٹر ہیں ، 8,84,126 خواتین ووٹر ہیں اور 49 تیسری جنس کے ہیں۔بلند شہر لوک سبھا حلقہ کے لیے کل 06 امیدوار میدان میں ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی سے گریش چندرا ، بھارتیہ جنتا پارٹی سے ڈاکٹر بھولا سنگھ ، انڈین نیشنل کانگریس سے شیورام ، رشی واڑی کرمشیل یووا پرمارتھی پارٹی سے راجیش توریہ ، آزاد امیدوار پردیپ کمار ، سونم بھارتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande