اُڑی بارہمولہ سڑک حادثہ میں فوجی کی موت، تین دیگر زخمی
سری نگر، 25 اپریل (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے تورنا اُڑی علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادث
اُڑی بارہمولہ سڑک حادثہ میں فوجی کی موت، تین دیگر زخمی


سری نگر، 25 اپریل (ہ س)۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے تورنا اُڑی علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تورنا اُڑی میں فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سپاہی محمد صغیر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین فوجی زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تین زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے 92 بیس اسپتال سرینگر میں علاج کے لیے بھرتی کیا گیا جبکہ لاش کو قانونی اور طبی کارروائیوں کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande